ڈراپ بکس مالکان و بروکرز کی اجارہ داری، سعودی قونصلیٹ میں عمرہ ویزوں کیلئے کوٹہ سسٹم نافذ

ڈراپ بکس مالکان و بروکرز کی اجارہ داری، سعودی قونصلیٹ میں عمرہ ویزوں کیلئے ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سعودی قونصلیٹ میں عمرہ ویزوں کے لئے کوٹہ سسٹم نافذ کر دیا گیا ڈراپ بکس مالکان اور بروکر نے مانپلی قائم کرکے اسلام آباد قونصلیٹ میں50روپے ڈراپ بکس فیس کی بجائے500روپے سے 2500 روپے نذرانہ وصول کرنا شروع کر دیا۔کراچی قونصلیٹ میں بھی بروکر سرگرم ملک بھر کے عمرہ ٹریول ایجنٹ نے رمضان میں ڈراپ بکس کے نام پر ہونے والی لوٹ مار کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ سعودی سفیر کو مداخلت کی درخواست روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کو معلوم ہوا ہے عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک عمرہ کاروبار معمول سے چل رہا تھا سعودی حکومت کی ہدایت پر پاکستان میں کوئی کوٹہ سسٹم نافذ نہیں کیا گیا مگر سعودی قونصلیٹ سے منسلک بعض بروکر اتنے طاقتور ہیں انہوں نے سعودی عرب کا نام استعمال کرتے ہوئے خود ہی ڈراپ بکس مالکان کے ساتھ سازباز کرکے کوٹہ نافذ کر دیا ہے اور 50روپے کی بجائے 11سو اور 25 سوروپے تک فی پاسپورٹ وصول کئے جا رہے ہیں عمرہ ایجنٹوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی سفیر اور سعودی وزارت حج نوٹس لیں اور سعودی حکومت کو بدنام کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...