نئے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم کو خط

نئے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم کو خط

اسلام آباد (این این آئی)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلد از جلد نئے چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔تفصیلات کے مطابق فپواسا کی جانب سے میرٹ اور شفافیت پر مبنی چار رکنی پینل کی نامزدگی کو نہایت خوش آئند قرار دیا گیا ہے اس حوالے سے فپواسا کے مرکزی صدر ڈاکٹر کلیم اللہ بریچ، اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر شہزاد اشرف اور بلوچستان کے صدر ڈاکٹر فرید اچکزئی نے کہاکہ ہم سرچ کمیٹی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ممتاز ماہرین تعلیم کا انتخاب کیا اور متنازعہ امیدواروں کو اس اہم منصب سے دور رکھا گیا۔ ایچ ای سی کے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے قائم کی گئی سرچ کمیٹی کی جانب سے میرٹ اور شفافیت پر مبنی چار رکنی پینل کی نامزدگی نہایت خوش آئند ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں سرچ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا ۔

چیئرمین ایچ ای سی

مزید : علاقائی