بھیک مانگنے والی لبنانی خاتون کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے ہونے کا انکشاف

بھیک مانگنے والی لبنانی خاتون کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے ہونے کا انکشاف

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی سڑکوں پر بھیک مانگنے والی معذور خاتون کروڑوں روپے کی مالک نکلی۔لبنانی پولیس کو ہاتھ پاؤں سے معذور 52 سالہ بھکارن فاطمہ عثمان کی لاش ایک خراب گاڑی سے ملی۔پولیس ترجمان کے مطابق فاطمہ عثمان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔پولیس نے جب تحقیقات کیں تو بھکارن کے پاس موجود سامان سے 3300 لبنانی پاؤنڈ برآمد ہوئے اور ساتھ ہی ایک سیونگ اکاؤنٹ کا بھی پتہ چلا۔جب بھیک مانگنے والی خاتون کے سیونگ اکاؤنٹ کا پتہ چلایا گیا تو پولیس حکام حیران رہ گئے کہ بھکارن نے اپنے اکاؤنٹ میں 11 لاکھ ڈالر جمع کر رکھے تھے جن کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً ساڑھے 12 کروڑ روپے بنتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...