آدم خور کتوں نے اتر پردیش میں دہشت پھیلا دی،شہری شدید پریشان

آدم خور کتوں نے اتر پردیش میں دہشت پھیلا دی،شہری شدید پریشان

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست اتر پردیش میں آوارہ کتوں نے کئی دیہاتوں میں دہشت پھیلا رکھی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گذشتہ چھ مہینوں میں ان کتوں نے کئی بچوں کو بھنبھوڑ کر ہلاک کر دیا ہے۔ جانوروں کے ماہرین یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انسانی آبادیوں میں رہنے والے یہ کتے انسانوں پر ہی حملے کیوں کرنے لگے ہیں اس پر تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم ابھی تک اس بات کا کوئی اندازہ نہیں لگایاگیا۔

مزید : علاقائی