سانحہ ماڈل ٹاؤن ،نواز، شہباز شریف کی طلبی کے منتظر ہیں،طاہرالقادری

سانحہ ماڈل ٹاؤن ،نواز، شہباز شریف کی طلبی کے منتظر ہیں،طاہرالقادری

لاہور(این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ فلسطین کاز پر استنبول میں منعقدہ او آئی سی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہیں، اعلامیہ لفظوں کی حد تک ہی نہیں ٹھوس اقدامات اور اہداف پر مشتمل ہے،اس پر من و عن عمل ہونا چاہیے، فلسطینی عوام کے جان و مال اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی فورس بنانے کی تجویز مناسب ہے،اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے حالیہ قتل عام کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کو بلاتاخیر وفد غزہ بھیجنا چاہیے۔ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے عالمی طاقتوں نے اپنا عالمی قانونی و انسانی کردار ادا نہیں کیاجس کی وجہ سے مسئلہ فلسطین انسانی المیہ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ پاکستان عوامی لائرز موومنٹ کے عہدیدار وکلاء کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کاانصاف زندگی موت کی طرح اہم ہے، نواز، شہباز شریف کی طلبی کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں، قاتل اشرافیہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑی ہو گی تو سمجھیں گے انصاف کی فراہمی کا عمل شروع ہو گیا۔ اشرافیہ دو نمبر پیسے سے سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ بنانے کے فن کی ماہر ہے لیکن قومی دولت اور بے گناہوں کے خون کو ہضم کرنے کیلئے ان کی ناجائز دولت اور کوئی ہتھکنڈا اس بار کارگر ثابت نہیں ہوگا۔ پھانسی کا پھندا اپنی جانب بڑھتا دیکھ کر نااہل کو دھرنے میں سازش نظر آنے لگی ہے، جیسے جیسے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور قومی دولت کی لوٹ مار کے کیسز آگے بڑھیں گے انہیں بہت کچھ نظر آئے گا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...