قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج دوبارہ ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج دوبارہ ہوگا

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ کے وقفے کے بعد (آج)پیر کو دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ٗ 23مئی بدھ کو حکومت کی جانب سے اپنے دو سیاسی اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود قبائلی علاقوں کو خبیرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے مذکورہ بل پیش کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر سر دار ایاز صادق کرینگے اور اجلاس رواں ہفتہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اپنے دو سیاسی اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود قبائلی علاقوں کو خبیرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے مذکورہ بل کو قومی اسمبلی میں بدھ 23 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق فاٹا اصلاحات بل گزشتہ جمعہ کو اسمبلی میں پیش کیا جانا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں کے اعتراض کے پیش نظر یہ فیصلہ موخر کردیا گیا۔اپوزیشن جماعتوں کا موقف تھا کہ بل میں آئین کے تمام ضروری آرٹیکل شامل کیے جائیں ناکہ محض ضم کرنے کے لیے ادھورا بل پیش کیا جائے۔ذرائع نے بتایا کہ 23 مئی کو پیش کیا جانے والا فاٹا اصلاحات بل جامع اور مربوط ہوگا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...