ملی مسلم لیگ بتائے گی سیاست کیا ہوتی ہے، عبد الرحمن مکی

ملی مسلم لیگ بتائے گی سیاست کیا ہوتی ہے، عبد الرحمن مکی

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک)جماعۃالدعوہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن مکی نے کہا ہے کہ امریکہ ،اسرائیل اور ہندوستان مل کر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں،کشمیر و فلسطین میں روزانہ بیسیوں لاشیں گررہی ہیں،امریکہ کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ اپنا سفارت خانہ مسلمانوں کے مقدس مقامات پر منتقل کرے، ملی مسلم لیگ عام الناس میں سے لوگوں کو سامنے لائے گی اور پاکستان سے متشدد سیاست کا خاتمہ کرے گی،پاکستان میں اسلامی نظریاتی سیاست کا نفاذ ہوگا،ملی مسلم لیگ بتائے گی سیاست کیا ہوتی ہے ؟پاکستان امت مسلمہ کی راہنمائی کیلئے بنا،نااہل حکمرانوں نے پاکستان کا وقار مجروح کیا،پاکستان سے بے وفائی کرنے والے نااہل ہو گئے،اللہ تعالیٰ اب پاکستان کو اسکے اصلی وارثوں کو حوالے کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ڈبلیو ڈی میں افطارپروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ سیاست کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے ،سیاست کا مطلب کرسی یا اقتدار کا لالچ نہیں بلکہ سیاست کا مطلب ایک معاشرے کی تشکیل ہے،سیاست انبیائے کا کام ہے جسکا مرکز منبر و مخراب ہے،رسول اللہ نے مسجد نبوی کو سیاست کا مرکز بنایا جہاں سے تمام فیصلے ہوتے تھے۔ آج کشمیری پاکستان سے محبت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں اور گذشتہ ماہ سینکڑوں کشمیری تحریک آزادی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرگئے اور دوسری طرف قبلہ اول کے تحفظ کے لئے سینکڑوں فلسطینیوں نے اپنی جانیں پیش کیں ،عالم اسلام فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے عالمی سطح پرمضبوط آواز اٹھائے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...