ایم این ایم سکینڈل ،عرفان بشیر کی پلی بارگیننگ کی درخواست منظور
لاہور(خبرنگار) نیب کے ہاتھوں ایم این ایم سکینڈل میں گرفتار ملزم عرفان بشیر نے پلی بارگیننگ کر لی ہے اور لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے پر رضامندی کر دی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ایم این اے موٹر سائیکل فراڈ کے کیس میں گرفتار ملزم عرفان بشیر نے لوٹی ہوئی رقم کی ادائیگی کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اس میں ملزم عرفان بشیر نے نیب سے پلی بارگیننگ کر لی ہے جس میں ملزم عرفان بشیر نے پلی بارگیننگ کے ذریعے پہلی قسط 13 لاکھ 28 ہزار روپے کی ادائیگی کردی ہے جس پر نیب نے ملزم کی پلی بارگیننگ کی درخواست منظور کر لی ہے۔ یاد رہے کہ نیب نے ایم این اے سیکنڈل میں ایم این ایم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو احمد سیال سمیت مزید 8 ملزمان کو گرفتار کر رکھا ہے۔