شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج دوبارہ ہوگی

شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج دوبارہ ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم نوازشریف ٗ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی سما عت آج پیر کو دوبارہ ہوگی ٗ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف 29صفحات پر مشتمل سوالنامے کا جواب دینگے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کرینگے ۔سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف 29صفحات پر مشتمل سوالنامے کا جواب دینگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازشریف سے سوال کیا گیا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل، شواہد اور دیگر ممالک کو خطوط پر جواب دیں؟ گلف اسٹیل ملز کے قیام، قرض اور واجبات پر بھی جواب دیں؟نواز شریف کے بچے حدیبیہ پیپر ملز کے ڈائریکٹر اور شئیر ہولڈر کیسے بنے؟حسن نواز اور حسین نواز کے ٹی وی انٹرویوز پر بھی جواب دیں؟ ٗگواہان رابرٹ ریڈلے، اختر راجہ کے بیانات پر بھی جواب دیں؟ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کے بیان اور شواہد پر آپ کیا کہتے ہیں؟ آپ کے خلاف یہ ریفرنس کیوں دائر کیا گیا؟استغاثہ کے گواہوں نے آپ کے خلاف بیان کیوں دیا؟آپ اپنے دفاع میں کوئی شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں؟۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کیپٹن صفدر، مریم نواز اور نواز شریف کے وکیل نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے پر اعتراض اٹھایا تھا جس کے باعث کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

مزید : صفحہ آخر