مخالفین کارکردگی دیکھ کر خوف زدہ ہیں: مرتضیٰ جاوید عباسی

مخالفین کارکردگی دیکھ کر خوف زدہ ہیں: مرتضیٰ جاوید عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد (این این آئی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وہ اپنی 5سالہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں جائیں گے۔ 5سالہ دور میں حلقہ کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کردئیے ہیں۔اتوار کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ این اے 15سے انتخاب میں حصہ لیں گے ۔ان کا 70فیصد حلقہ اس میں موجود ہے اور ان کے ترقیاتی کاموں کی اکثریت این اے 15میں ہوئی ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ مخالفین ان کی کارکردگی دیکھ کر خوف زدہ ہیں ، اپنے 5سالہ دور میں جو ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں وہ اس سے قبل 65سال میں لوگ مکمل نہیں کر سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -