کراچی :گولیمار میں زیر زمین چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد

کراچی :گولیمار میں زیر زمین چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) رینجرز نے خفیہ اطلاع پر گولیمار میں کارروائی کر تے ہوئے لیاری گینگ وار کے شرپسندوں کا زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا۔ رینجرز نے کراچی کے علاقے گولیمار ولی محمد گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا ، ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ نے شہر میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے استعمال کرنا تھا۔برآمد ہونیوالے اسلحے میں 3 ایس ایم جیز اور اس کے 12 عدد میگزین شامل ہیں، کارروائی میں دو آوان بم اور 25 سو سے زائد گولیا ں بھی برآمد کی گئیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...