عمران خان کے 100 دن کا پروگرام ’’ خواہشات کی فہرست ‘‘ :پیپلز پارٹی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے 100 دن کے پروگرام کو خالی خواہشات قرار دیتے ہوئے کہا ہے پی ٹی آئی کا سو دن کا پلان ایک خواہشات کی فہرست کے سوا کچھ کچھ نہیں،یہ سو دن کا پلان بھی گزشتہ انتخابات کے نوے دن کے پلان جیسا ہی معلوم ہوتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاپانچ سا ل قبل عمران خان نے نوے دن میں سب تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا،عمران خان نے ایوان وزیر اعلی اور گورنر ہاوس کو لائبریریوں میں تبد یل کرنے کا عزم کیا تھا،صحت، تعلیم اور انصاف کے شعبے میں کرپشن ختم کرنے کے وعدے کا کیا ہوا ؟۔ کے پی کے میں نئی یونیورسٹی اور نئے ہسپتال کاوجود دکھائی نہیں دیتا، بی آر ٹی ، جو کہ اب ایک سکینڈل بن چکا ہے، میٹرو بنانے کیلئے پشاور جیسے تاریخی شہر کو تباہ کر دیا گیا،پچاس ار ب روپے کا پراجیکٹ 80 ارب چلے جانا کرپش اور ناقص منصوبہ بندی کی بدترین مثال ہے۔ چیف جسٹس نے خود کہا خیبرپختونخواہ میں تر قی کے دعوے بہت لیکن ترقی نہیں،وزیراعلی خیبرپختونخواہ چیف جسٹس کے سوالات کے جواب نہ دے سکے۔ اس وقت پاکستان کے دو لیڈ ر ز ایسے ہیں جنہیں صرف اقتدار سے مطلب ہے ، نوازشریف ہیں جو خلائی مخلوق سے لڑنے کے خواہش مند ہیں اوردوسرے عمران خان ہیں جن کے پاس صرف دعوے ہیں۔ عمران خان سمجھتے ہیں ان کے پاس جادو کی چھڑی ہے،عمران خان جادو کی چھڑی سے دودھ اور شہد کی ند یا ں بہانے کے دعوے کر رہے ہیں۔