سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں پارلیمانی امور ٗ ہاؤسنگ و تعمیرات کے الگ الگ اجلاس آج ہونگے

سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں پارلیمانی امور ٗ ہاؤسنگ و تعمیرات کے الگ الگ اجلاس آج ...

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں پارلیمانی امور ٗ ہاؤسنگ و تعمیرات کے الگ الگ اجلاس (آج)پیر کو ہونگی ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس (آج )پیر کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر سسی پلیجو کریں گی ۔ اجلاس میں ممبرز آف پارلیمنٹ کی تنخواہوں و مراعات کے حوالے سے ترمیمی بل 2018ء پر غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان 2018ء کے عام انتخابات کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر کمیٹی کو بریفننگ دیں گے اور اجلاس میں وزارت پارلیمانی امور کمیٹی کو کام کرنے کے طریقہ کار اور سالانہ بجٹ کے حوالے سے کمیٹی کو بریفننگ دینگے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس پیر کوگیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر میر کبیر احمد کریں گے ۔ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کی جانب سے کمیٹی کو وزارت کی کارکردگی اور اس کے ماتحت اداروں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی جائے گی جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے ۔

مزید : صفحہ آخر