خواجہ آصف کی اپیل اور طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

خواجہ آصف کی اپیل اور طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ میں سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نا اہلی کے خلاف اپیل اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت (آج)پیر کو ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اپنی نا اہلی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جسے سپریم کورٹ نے منظور کرتے ہوئے اپیل سماعت کیلئے مقرری کر دی سپریم کورٹ کے جج ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ (آج)پیر کو سماعت کریگا۔سپریم کورٹ میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کیخلاف توہین کیس کی سماعت بھی ہوگی ٗطلال چودھری کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ ایک بجے سماعت کریگا۔

مزید :

صفحہ آخر -