مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس کا ایجنڈا ملکی ترقی ہے ، طارق جٹ

مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس کا ایجنڈا ملکی ترقی ہے ، طارق جٹ

لاہور ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ ن کاہنہ کے رہنماء چودھری طارق جٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے دور اقتدار میں کاہنہ کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور عملی اقدامات کئے گئے، شہر کو امن کا گہوارہ بنایاگیا، گاؤں گاؤں سڑکوں کا جال بچھایاگیا ہے۔ان خیالات کا اظہارچودھری طارق جٹ نے گزشتہ روزسینئرصحافی سیدصداحسین کاظمی سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد ترقیاتی کام کروائے جن میں سڑکوں کی تعمیر،علاقہ بھرمیں گلیوں اور بازاروں کو پی سی سی کروانا،کاہنہ اسپتال کی تعمیر آرائش،قبرستانوں کی چار دیواری،پینے کے صاف پانی کیلئے علاقہ بھر میں واٹر فلٹر کا قیام کیا۔

چودھری طارق جٹ نے مزیدکہا کہ مخالفین کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے سب عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی واحد جماعت ہے جس کے پاس ملکی ترقی کا ایجنڈا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...