جوہر ٹاؤن میں احترام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی پر 18 ہوٹل سیل ،متعدد کو جرمانے

جوہر ٹاؤن میں احترام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی پر 18 ہوٹل سیل ،متعدد کو جرمانے

لاہور ( پ ر ) جوہر ٹاون میں احترام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر18 ہوٹل سیل،تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول محمد آصف ورک نے جوہر ٹاون اور گردونواح میں کھانے پینے کے ہوٹلز جہاں روزہ خور دن بھر کھلے عام کھانے پینے میں مصروف نظر آتے تھے،اس موقع پر مجسٹریٹ محمد آصف ورک نے سینئر صحافی ڈاکٹر محمد عدنان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات پر رمضان المبارک کا تقدس پامال کرتے ہو ئے احترام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 18 ہوٹل سیل کر دیئے۔جن کے خلاف تھانہ میں مقدمات درج کرادئیے گئے ہیں۔جبکہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے پانچ دوکانداروں کو پندرہ ہزار جرمانہ اور ان خلاف بھی مقدمات درج کرا دئیے اور متعدد دوکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے چھوڑ دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...