عمران خان کے ناکام جلسے ان کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہیں، زمرد یاسمین

عمران خان کے ناکام جلسے ان کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہیں، زمرد یاسمین

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ عمران خان کے ناکام جلسے ان کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہیں، عمران خان سیاست میں ناکام ہوگئے ، مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے ،دھرنا سیاست کرنے والوں کا دھڑن تختہ ہوگیا ہے۔ عمران خان کے جلسے ناکام ہوگئے۔سی پیک ایک عظیم الشان منصوبہ ہے جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو چکے اورنج لائن میٹرو ٹرین او ردیگر منصوبوں پر دن رات کام ہوا ہے ۔چین نے مشکل حالات میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر سچے دوست کا ثبوت دیاہے ۔پاکستانی عوام چین کے اس بے مثال تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہاہے ۔پاکستانی قوم چین کا یہ عظیم احسان کبھی نہیں اتار سکتی۔چین کے بے پایا ں تعاون او رعظیم سرمایہ کاری پر پوری قوم چین کی قیادت او رعوام کی شکر گزار ہے۔پاکستان خوش قسمت ہے کہ اسے چین جیسا عظیم دوست ملا ہے ۔

میں چین کی قیادت اور حکومت کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔ پاکستان او رچین کی دوستی تا قیامت قائم رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کی بھوگیوں کا پہلا سیٹ لاہو رپہنچ چکاہے۔اس ٹرین پر روزانہ اڑھائی لاکھ سے زائد عام شہری عزت سے سفر کریں گے۔چین کی قیادت کا یہ پاکستانی عوام کے لئے عظیم تحفہ ہے۔

ا

ورنج لائن میٹرو ٹرین سے عالمی معیار کی سفری سہولتیں میسر آئیں گی

مزید : میٹروپولیٹن 4