سحری ،افطاری ، نمازتراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، بیلم حسنین

سحری ،افطاری ، نمازتراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، بیلم حسنین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ سحری وافطاری اور نماز تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے جبکہ پنجاب حکومت ماہ صیام میں بجلی سمیت گیس وپانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ شہری سحری وافطاری سمیت نمازتراویح سکون سے پڑھ سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لگائے گئے سستے رمضان بازار وں میں کھجور ،آڑو،سیب ،لیموں اور مرغی کے گوشت سمیت روز مرہ استعمال کی دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ،رمضان بازاروں ،یو ٹیلیٹی سٹورزاور عام مارکیٹوں میں مہنگائی کی صورتحال یہ ثابت کر رہی ہے کہ پنجاب حکومت رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی غریب عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا پرائس چیکنگ نظام مکمل طور پر فیل ہوگیا ہے حکومت نے عوام کو ذخیرہ اندوزوں اور ناجائزمنافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔