عبادت سے جنت ، خدمت سے خدا ملتا ہے ، پیر ولی اللہ شاہ

عبادت سے جنت ، خدمت سے خدا ملتا ہے ، پیر ولی اللہ شاہ

لاہور (پ ر)ولی اللہ فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)پاکستان کے زیر اہتمام حسب سابق امسال بھی ماہِ مقدس رمضان المبارک میں لاہور کے مختلف مقامات پر غرباء میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔جبکہ راشن تقسیم کرنیکی مرکزی تقریب 8رمضان المبارک بروز جمعرات ساڈھے گیارہ بجے دن ولی اللہ فاؤ نڈیشن کے ہیڈ آفس مین بازار سمن آباد میں منعقد ہوگی جس میں چیئرمین الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری 300غرباء میں راشن تقسیم کرینگے نیز پیر ولی اللہ شاہ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت سب سے بڑی نیکی ہے کیونکہ عبادت سے جنت اور خدمت سے خدا ملتا ہے پیر ولی اللہ شاہ نے کہا کہ پوری مخلوق اللہ کا قمبہ ہے جس نے مخلوق خدا کی خدمت کی اس نے اللہ تعالیٰ کو راضی کر لیا ہم سب کو چا ہی اے ماہ مقدس رمضان المبارک میں غربا کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں اور اس طرح عید سے قبل ہی عید گفٹ بھی زیادہ سے زیادہ تقسیم کر کے غریبوں کو عید کی خشیوں میں شریک کریں یہی ماہ مقدس رمضان المبارک اور عید الفطر کا حقیقی تقازہ ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4