مسلم لیگ(ن) کی ایک اور وکٹ گرگئی،چودھری صادق پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ(ن) کی ایک اور وکٹ گرگئی،چودھری صادق پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کی وکٹیں گرنے کا سلسہ زور پکڑ گیا۔صوبائی حلقہ پی پی 181 اور یونین کونسل ظفر کے 114 سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء چوہدری محمد صادق اپنے 15 ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔انہوں نے ایک پروقار تقریب میں شمولیت کا اعلان کیا تقریب کا اہتمام پی پی 181 کے رہنماء ملک اعجاز امین نے الخان ہوٹل میں کیا جس میں پاکستان تحریک انصاف پی پی 181 کے امیدوار رانا محمد اسلم خاں کے بھتیجے رانا اظہر فیاض نے خصوصی شرکت کی اور انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے چوہدری محمد صادق، رضوان گجر،اشفاق قادری،خواجہ سلیم، مہر وارث علی ، محمد سلیم جگا،،عبدالقدیرودیگر کو پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کیساتھ کئی دہائیوں کی وابستگی رکھنے والے لوگ مایوس ہو کر عمران خان کے نئے پاکستان کے قیام کے لئے جدوجہد میں شامل ہو رہے ہیں۔ان کا پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے۔