عراق کے انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کا مظہر ہیں ،حیدر العبادی

عراق کے انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کا مظہر ہیں ،حیدر العبادی

بغداد (آئی این پی ) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کا مظہر ہیں،عراقی شہری اپنے من پسند اتحاد اور پارٹیوں کو رائے دیکر عراق میں جمہوریت کو مضبوط بنارہے ہیں۔ عراقی میڈیا سے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق کے پارلیمانی انتخابات میں مردوں اور عورتوں کی آزادانہ شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کامظہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدام کے زوال کے بعد عراق میں یہ چوتھے پارلیمانی انتخابات ہیں۔حیدر العبادی نے کہا کہ عراقی شہری اپنے من پسند اتحاد اور پارٹیوں کو رائے دیکر عراق میں جمہوریت کو مضبوط بنارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں جاری مشکلات کا حل جمہوریت کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔

مزید : عالمی منظر