مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ فوجی آپریشن سے زیادہ کچھ نہیں تھا: حریت کانفرنس
سرینگر (آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ ایک فوجی آپریشن سے زیادہ کچھ نہیں تھا، ساری آبادی کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنایا گیاکشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت ہمیشہ فوجی طاقت کے ذریعے محکوم کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے اور جب بھی کوئی بھارتی حکمران جموں وکشمیر کا دورہ کرتا ہے تو نام نہاد سیکورٹی کے نام پریہاں قدغنوں اور پابندیوں کا سلسلہ تیز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مقبوضہ وادی کا دورہ درحقیقت ایک فوجی آپریشن سے زیادہ کچھ نہیں تھاکیونکہ ان کے دورے کے موقع پر یہاں کی پوری آبادی کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنایا گیا۔