شمالی کوریائی رہنما سے ملاقات امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشاورت

شمالی کوریائی رہنما سے ملاقات امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشاورت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سئیول (آن لائن)جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ٹیلی فون بات چیت کی۔ اس بات چیت میں اتفاق کیا گیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی کے باوجود کم جونگ اْن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مجوزہ ملاقات متوقع ہے۔ مون اور ٹرمپ کے درمیان بیس منٹ تک ٹیلی فون پر بات چیت جاری رہی۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کی جانب سے تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے حالیہ اقدامات کے تناظر میں گفتگو کی ہے۔