وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس آج(پیر)21مئی صبح 10 بجے سندھ سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں سندھ کے مختلف محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کیے جانے زرعی انکم ٹیکس، سندھ اسلحہ ایکٹ، حیدرآباد یونیورسٹی سمیت چاریونیورسٹیوں کے بلوں سمیت دیگرامورپرغورکیاجائے گا جبکہ وزیراعلی سندھ نگران وزیراعلی کے نام پرکابینہ ارکان کواعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ سندھ کابینہ کا الوادعی اجلا س ہوسکتا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...