نان فائلر 50لاکھ روپے تک کی پراپرٹی خرید سکین گے ،ڈالر اکاؤنٹ نہیں رکھ سکتے :مفتاح اسماعیل

نان فائلر 50لاکھ روپے تک کی پراپرٹی خرید سکین گے ،ڈالر اکاؤنٹ نہیں رکھ سکتے ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جو لوگ ڈالر اکاؤنٹ رکھتے ہیں ان کیلئے ٹیکس فائلر ہونا لازم ہوگا اور نان ٹیکس فائلر ڈالر اکاؤنٹ نہیں رکھ سکیں گے۔قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ملک میں زرمبادلہ بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں، اگر سمندر پار پاکستانی ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ بھیجیں گے تو ذرائع پوچھے جائیں گے، ایک کروڑ روپے سے زائد کے زرمبادلہ آئے تو ایف بی آر پوچھ گچھ کرے گا اور پیسے بھیجنے والے کو ذرائع آمدن بتانا ہوں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ ڈالر اکاؤنٹ رکھتے ہیں ان کے لیے ٹیکس فائلر ہونا لازم ہوگا، نان ٹیکس فائلر ڈالر اکاؤنٹ نہیں رکھ سکیں گے اور اب 50 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی خرید سکیں گے۔مفتاح اسماعیل نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم افراد پیسہ وطن لاکر2 فیصد ٹیکس ادا کرکے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم افراد پیسہ ڈکلیئر کرکے باہر رکھیں تو 5 فیصد ٹیکس ادا کرکے اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب کہ جو بیرون ممالک میں غیرمنقولہ پراپرٹی ظاہر کرے وہ 3 فیصد ٹیکس دیکراسکیم سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

مفتاح اسماعیل

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...