انتخابات میں عوامی طاقت سے مخالفین کو شکست دینگے‘ مخدوم احمد محمود

انتخابات میں عوامی طاقت سے مخالفین کو شکست دینگے‘ مخدوم احمد محمود

رحیم یارخان(بیورونیوز) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سے چیئرمین یونین کونسل شاہ پور سردار جام محمد احمد نے اپنے گروپ کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پر مخدوم سید احمد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے الیکشن میں ہمارا مقابلہ غریب دشمن قوتوں‘کسان(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

دشمن اور ٹوکہ پرمٹ مافیا سے ہے اور عوامی طاقت سے ان کو شکست دیں گے۔مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ سردار بگن لعل (مرحوم)اور سردار جام محمد احمد کے گھرانے سے جمالدین والی کا مضبوط اور عقیدت کا گہرا رشتہ ہے۔جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔چاہے کوئی کتنا ہی پروپیگنڈا کر لے۔مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کسانوں اور زمینداروں کے حقوق کا تحفظ کیا۔مخالفین کو اب اپنی شکست کا خوف ہے۔اس موقع پر سردار جام محمد احمد نے مخدوم سید احمد محمود کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایااور مخدوم سید احمد محمود کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیااس موقع پر امیدوار ایم پی اے 264 مخدوم عثمان محمود‘مخدوم سید علی محمود‘مخدوم تیمور حسین‘وائس چیئرمین سردار جمیل خان گوپانگ‘جام ثقلین‘جام ارشاد ندیم‘حسنین دھاندو‘جام دلاور‘ عبدالمالک و دیگر موجود تھے۔ذرائع کے مطابق جام محمد احمدنے صوبائی حلقہ میں احمدمحمودکے نامزدکردہ امیدوارجبکہ قومی حلقہ میں مخدوم خسروبختیارکے نامزدکردہ امیدوارکوعام انتخابات میں کامیاب کرانے کااعادہ کیاہے۔

مخدوم احمدمحمود

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...