شریف برادران کی منافقانہ سیاست دفن ہورہی ہے‘ ڈاکٹر افضل
ہیڈراجکاں(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، شریف برادران کی منافقانہ سیاست دفن ہو رہی ہے، درباریوں نے جھوٹ بول بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی پوری کوششیں کی مگر ناکام رہے،ق لیگ کے دور میں آئین وقانون کی حکمرانی تھی،آج لاقانونیت عروج پر ہے،پانچ سالہ دور حکومت میں عوام سے ترقی وخوشحالی کے نام پر بھونڈے مذاق (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
کئے گئے ہیں ، اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم یکجا ہوکر شریف برادران کو گھر بھیج دے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ق) کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، حکمرانوں نے ملک کی عوام کو مہنگائی،بے روز گاری اور دہشتگردی میں دھکیل دیا ہے۔
ڈاکٹر افضل