شاہ محمود قریشی کا جلالپور پیروالا کے صوبائی حلقہ 222سے الیکشن لڑنے کا امکان

شاہ محمود قریشی کا جلالپور پیروالا کے صوبائی حلقہ 222سے الیکشن لڑنے کا امکان

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتخابات سال 2018میں تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کا این اے 159جلالپور پیروالا کے صوبائی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

حلقہ 222میں الیکشن لڑنے کا امکان ہے جلالپور پیروالا این اے 159میں تحریک انصاف کے رانا قاسم نون، اور صوبائی حلقہ 223میں ملک اکرم کنہوں امیدوار ہوں گے جبکہ صوبائی حلقہ 222میں ملک غلام عباس کھاکھی اور لعل محمد جوئیہ امیدوار ہیں رانا قاسم نون بھی لعل محمد جوئیہ کو صوبائی حلقہ 222کا ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں جبکہ پہلے سے ملک غلام عباس کھاکھی تحریک انصاف میں شامل ہیں اورگزشتہ ضمنی الیکشن رانا قاسم نون کے مدمقابل لڑ چکے ہیں ملک غلام عباس کھاکھی اور لعل محمد جوئیہ کے صوبائی حلقہ 222کے امیدوار ہونے کی وجہ سے مخدوم شاہ محمود قریشی ان دونوں امیدواروں کو اپنی حمایت پر راضی کر کے صوبائی حلقہ 222میں الیکشن لڑیں گے مخدوم شاہ محمود قریشی ملتان کے حلقہ میں بھی صوبائی نشست پر بھی الیکشن لڑیں گے مخدوم شاہ محمود قریشی متوقع وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہیں جس کی وجہ سے وہ دو صوبائی نشستوں پر الیکشن لڑ یں گے گزشتہ دنوں مخدوم شاہ محمود قریشی کا جلالپور پیروالا کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا جنہوں نے ملک غلام عباس کھاکھی، ملک محمد بخش لانگ ، اور لعل محمد جوئیہ کی جانب سے استقبالیہ کی تقریب میں شرکت کی اور بعد ازاں تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے ملک اکرم کنہوں کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کیا ۔ اس صوبائی حلقہ 222میں نئی انٹری معروف صنعتکار حاجی محمد اکرم بھٹی کی ہے جو صوبائی حلقہ کے امیدوار ہیں جن کا ابھی تک کوئی پینل سامنے نہیں آیاتاہم حکومت کی مدت کے خاتمہ پر ہی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی صورتحال واضح ہو جائے گی کہ کون کس جماعت میں ٹھہرتا ہے ۔

شاہ محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر