بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کرناٹک کی وزارت اعلیٰ کھوبیٹھی

بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کرناٹک کی وزارت اعلیٰ کھوبیٹھی

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا،کرناٹک کے ریاستی انتخابات میں بڑی جما عت بن کر ابھرنے والی بی جے پی کے نو منتخب وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا نے تین دن بعد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

مطابق حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 222 میں سے 104 نشستیں حاصل کی تھیں جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس78 اور جنتا دل 36 نشستوں پر کامیاب رہی۔گورنر نے اکثریتی جماعت کو اقتدار سنبھالنے کی دعوت دی جس پر بی جے پی نے وزارت اعلیٰ کیلئے بی ایس یدیورپا کواپنا امید وار بنایا۔انہوں نے اپنے عہدے کاحلف بھی اٹھالیا تھا۔ریاستی اسمبلی کی 224 میں سے 222 نشستوں پر الیکشن ہو ئے جبکہ 221 امیدوار کامیاب ہوکر اسمبلی میں پہنچے ۔جنتادل کے ایچ ڈی کمارسوامی دو نشستوں پر فاتح قرار پائے ، انہیں ان میں سے ا یک نشست چھوڑنا پڑے گی جس کے بعد چند روز میں ریاستی اسمبلی کی3 نشستوں پر الیکشن ہوں گے ۔سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ بی ایس ید یورپا کے لئے عدم اعتماد کے ووٹ کی اجازت اس لئے دی کہ حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے عدالت کو بتایا کہ بی جے پی کو اسمبلی میں درکار آئینی حمایت حاصل نہیں ہے ۔بی ایس یدیورپا نے ااسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنا تھی لیکن پولنگ کے آغاز سے قبل ہی انہوں نے استعفیٰ کا اعلان کردیا اور کہا کہ وہ ریاستی اسمبلی میں اکثریت ثابت نہیں کرپائیں گے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کوریاستی اسمبلی میں104 نشستیں ملی ہیں لیکن اسے اقتدار پر مسند پر براجمان رہنے کیلئے 112 نشستوں کی تعداد دکھانی تھی۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعلیٰ کے استعفیٰ دینے کے بعد قومی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کانگریس اور جنتا دل کی اتحادی حکومت اقتدار کے مسند پر براجمان ہوگی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...