مخدوم جاوید ہاشمی سے ماسٹر سعید انصاری کی ملاقات‘سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

مخدوم جاوید ہاشمی سے ماسٹر سعید انصاری کی ملاقات‘سیاسی صورتحال پر تبادلہ ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور ارد گرد دشمن بیٹھے ہوئے ہیں‘ (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

معاملات کوخراب کرنے کی بجائے درست سمت میں لایا جائے ‘ایسی صورتحال پیدا نہ کی جائے کہ جس کی وجہ سے مزید مشکلات پیدا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پی سی کالونی میں یوسی چیئرمین امیدوار صوبائی حلقہ215 ماسٹر سعید انصاری سے کی گئی ملاقات میں کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم جو عناصر چلارہے ہیں ان کی اس مہم سے گھبرانے والا نہیں ہوں ہمیشہ حق وسچ کی بات کی اور ملک وقوم کی خاطر ڈٹ کرکھڑا ہوا اور آج بھی میرے خون کا ایک ایک قطرہ ملک وقوم کیلئے حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی سربلندی کیلئے بات کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں تاکہ جمہوریت مزید مستحکم ہو۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں جس پر مجھے اور پارٹی کو فخر ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر