عوام باشعور‘ سیاسی شعبدہ باز انتخابات میں ناکام ہونگے‘ احمد یار ہنجراء
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ جیلوں میں تمام قیدیوں کو جیل قوانین کے مطابق ہر قسم کی بنیادی سہولیات سمیت قانونی معاونت کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ جیلوں میں دیگر کھیلوں، ہنر مندی سمیت(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
دیگر پروگرام کا انعقاد کرا کے قیدیوں کو تفریحی و ہنر فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہنجراء خاندان گزشتہ33برس میں عوام کی بے لوث خدمت کی۔2018ء کے عام انتخابات میں بھی یہ الزام تراشی کرنیوالے شکست خوردہ عناصر ناکام رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جھوٹے دعووں اوردلفریب نعروں سے ووٹرز کوگمراہ نہیں کیا جاسکتا۔اب عوام با شعور ہے اور ان سیاسی شعبدہ بازوں کو پہچان چکے ہیں۔ احمد یار ہنجراء نے کہا کہ ہنجراء خاندان کی سیاست علاقہ کی عوام کی خدمت اور ترقی کی سیاست ہے ۔
احمد یار ہنجراء