حلقہ کی اجتماعی ترقی اور بھلائی سیاسی ایجنڈا ہے‘ نور ربانی کھر

حلقہ کی اجتماعی ترقی اور بھلائی سیاسی ایجنڈا ہے‘ نور ربانی کھر

مظفرگڑھ(بیور و رپورٹ) قومی اسمبلی کے رکن ملک غلام محمد نور ربانی کھر نے کہا ہے کہ وہ حق و صداقت پر مبنی سچی اور کھری سیاست کے علمبردار ہیں اور اپنے حلقہ کے محسن ووٹران کی بے لوث سچی خدمت اور حلقہ کی اجتماعی ترقی و بھلائی انکا سیاسی ایجنڈا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کھر (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

غربی میں اپنے حامیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں وہ خود پی پی پی کی ٹکٹ پر اپنے پرانے حلقہ این اے 182 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ملک رضا ربانی کھر این اے 183 سے امیدوار ہونگے۔ عید الفطر کے بعد دونوں قومی حلقوں میں انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے جبکہ دونوں قومی حلقوں کی صوبائی ونگز کے بارے میں پارٹی قیادت کے فیصلوں کو بخوشی قبول کرتے ہوئے پارٹی کے نامزد صوبائی امیدواروں کی بھر پور حمایت کریں گے۔اس موقع پر سردار فیاض حسین خان ‘ غلام عباس شاہ، سردار حسن خان ، منیر خان چانڈیہ، سردار قیصر خان ‘ مختیار حسین شاہ، سلیم خان گورمانی، ظفر خان گورمانی، ملک عبدالرحمان کھجڑ، سید اقبال احمد شاہ، محمد عارف کھجڑ، ملک اللہ رکھا پہوڑ، میاں خالد، کالو خان ٹانوری، حاجی عبدالرحمان اور محمد ابو بکر ہانس نے ملک نور ربانی کھر کی طویل سیاسی و سماجی اور عوامی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

نورربانی کھر

مزید : ملتان صفحہ آخر