وقتی فائدہ کیلئے پارٹی چھوڑنے والے پچھتائیں گے‘ جاوید علی شاہ

وقتی فائدہ کیلئے پارٹی چھوڑنے والے پچھتائیں گے‘ جاوید علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شجاع آباد،سکندر آباد(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) سکندر آباد میں وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے سابق ایم پی اے سید مجاہد علی شاہ اور چیئرمین یونین کونسل افسر خان چاکرانی کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈر سکول کا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چھوڑنے کی میرے خلاف (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

پھیلائی جانیوالی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ پارٹی کسی بھی سیاسی ورکر کیلئے درسگاہ کا درجہ رکھتی ہے۔ سیاست میں اچھے اور برے وقت آتے رہتے ہیں۔ سیاستدان ایک غوطہ خور کی طرح ہوتا ہے کبھی نظر آتا ہے اور کبھی اوجھل ہوجاتا ہے مگر سیاستدان کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ میں نے بھی ایک مرتبہ پارٹی چھوڑی تھی مگر میں ایمانداری سے کہتا ہوں کہ پارٹی چھوڑنے والا خسارے میں رہتا ہے جو وقتی فائدے کیلئے پارٹی چھوڑ رہے ہیں وہ پچھتائیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف کو سیاست سے باہر کرنیوالے ہی لوگوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے ہیں جو کہ ایک گھناؤنا کھیل ہے۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 2018 کا الیکشن ثابت کریگا کہ پاکستان کے غیور عوام نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کیساتھ ہیں۔ افسر خان چاکرانی اور سکندر آباد کی عوام کی دیرینہ خواہش پر فخر الدین شاہ ایکسپریس وے سے سکندر آباد موڑ لاڑ روڈ تک تین کروڑ اڑتیس لاکھ روپے کی گرانٹ سے 8.2 کلو میٹر لمبے بائی پاس روڈ کا ٹینڈر بھی 22 مئی کو ہوجائیگا۔وفاقی وزیر کے خطاب کے دوران نواب افسر خان چاکرانی کے حامیوں نے جاوید علی شاہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ آئندہ انتخابات کیلئے افسر خان چاکرانی کو ایم پی اے کا ٹکٹ دلوایا جائے۔ اسکے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ عام انتخابات کے موقع پر ہر معاملہ میں افسر خان چاکرانی سے مشاورت کی جائیگی۔اس موقع پر نواب افسر خان چاکرنی نے کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی سید گروپ کے بازو بن کر کھڑے ہیں۔
جاوید شاہ