مخالفین تنقید کی بجائے سیاسی میدان میں توانائیاں صرف کریں‘ قیصر مگسی

مخالفین تنقید کی بجائے سیاسی میدان میں توانائیاں صرف کریں‘ قیصر مگسی

چوک اعظم (نامہ نگار) میرے سیا سی حریف عوام کے دلوں سے میری محبت نہیں نکال سکتے جھوٹی درخواستیں من گھڑت افواہیں اور وایلا کر کے سستی شہرت حاصل کرنیوالوں کے نا پاک عزائم خاک ملا دیں گے پاکستان تحریک انصاف میں شمو لیت کے بعد اپنے حلقہ پی پی 282میں عوام رابطہ مہم کا (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

آغاز کر دیا گیا شور مچا نے والوں کو منہ کی کھا نا پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار پا کستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے رہنما ایم پی اے قیصر عباس مگسی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہو لڈر ایم پی اے امیدوار غلام عباس زیدی نظریاتی کارکن محمد رمضان جا نی کی جانب سے خیر مقدم تقریب میں گلدستہ وصول کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا فضول تنقید کرنے کی بجا ئے مخالفین سیا سی میدان میں اپنی توانا ئیاں صرف کریں ۔ انہوں نے کہا نظریاتی کارکن پا رٹی کا اثاثہ ہو تے ہیں جن کی خواہشات کا احترام کرنا ہما ری اولین ترجیح ہے مجھ پر لگا ئے جا نے والے جھوٹے الزامات کا الیکشن میں عوامی عدالت سے فیصلہ لیں گے۔اس مو قع پر خلیل آرائیں ،بابر مگسی ، عتیق افضل انجینئر ، امجد شیخو ، ثقلین ڈلو ،امداد خٹک ،ظفر اقبال نیوی ،عابد علی پکا ،سید داود شاہ ،سعدالدین مغل و دیگر موجود تھے

مزید : ملتان صفحہ آخر