اسلام دشمن قوتوں کو سیاسی محاذ پر بھی شکست دینگے‘ عبدالرحمن جامی

اسلام دشمن قوتوں کو سیاسی محاذ پر بھی شکست دینگے‘ عبدالرحمن جامی

بٹہ کوٹ(نمائندہ پاکستان) قومی دھارے میں لانے کے نام پر حکمران دینی مدارس میں سیکولر نظام تعلیم کا نصاب لانا چاہتی ہے، حکمران غیر ملکی ایجنڈے کی بجائے زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلے کریں۔ محراب، منبر کا تقدس پامال نہیں کر نے دیں گے،ملک میں نفاذِ اسلام کے سوا کوئی نظام نافذ نہیں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کر نے دیں گے،اسلام دشمن قوتوں کو سیا سی محاذ پر بھی شکست سے دوچار کریں گے،دینی جماعتیں متحدہ دینی محاذ کے پلیٹ فارم سے انتخاب میں حصہ لیں گی،دینی جماعتوں کے اتحاد ’’دینی محاذ ‘‘کو فعال کر دیا گیا ہے۔مولانا سمیع الحق کی قیادت میں لادینی قوتوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔ان خیالا ت کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلا عات پنجاب مولانا حکیم عبدالرحمن جامی نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...