بی وی ایچ کے ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہ سے محروم‘ گھروں میں فاقے‘ اصلاح احوال کا مطالبہ

بی وی ایچ کے ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہ سے محروم‘ گھروں میں فاقے‘ اصلاح احوال ...

بہاول پور(سٹی رپورٹر) بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈیلی ویجز ملازمین 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم‘ گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ۔تفصیل(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کے مطابق بی وی ایچ ایم اینڈآر ملازمین نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ 12 سے 14 سال سے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں بندکردی گئی ہے اورتقریبا460 ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے انہوں نے کہاکہ 14 سال سے ملازمت کررہے ہیں مگر ابھی تک کنفرم نہیں کیاگیا انہوں نے کہاکہ اتنے عرصہ سے کنٹریکٹ پرملازمت کررہے ہیں اوراب تو کسی اورجگہ نوکری کرنے کے قابل بھی نہیں رہے ہیں جبکہ بی وی ایچ میں ہمارے اچھوتوں والاسلوک کیاجارہاہے جب بھی ہسپتال میں نئی بھرتیاں کی جاتی ہیں ہمیں نظراندازکردیاجاتاہے جبکہ سپریم کورٹ کے واضح آڈر کے باوجود ہمیں کنفرم نہیں کیاجارہاانہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ‘وزیراعلی پنجاب ‘سیکریٹری ہیلتھ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر 460 ڈیلی ویجز ملازمین کودوماہ کی تنخواہیں اداکی جائیں ۔

تنخواہ

مزید : ملتان صفحہ آخر