ملکی اداروں کیخلاف سازشوں کا مکمل دفاع کرینگے‘ جہانگیر ترین

ملکی اداروں کیخلاف سازشوں کا مکمل دفاع کرینگے‘ جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان عوامی امنگوں کی آواز بن چکے ہیں‘ سال 2018ء کے عام انتخابات عوام کی آزادی اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کا سال ہے‘عمران خان(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

وزیر اعظم بن کر معاشی انقلاب لائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء مینارٹی ونگ یدھسٹرچوہان سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے ہندوستان کے حق میں بیان دے کر مودی کے دوست ہونے کا حق ادا کیا‘ تاکہ عالمی سطح پر مودی نواز شریف کو مظالم ثابت کرسکے‘ہم اپنی فوج‘ عدلیہ اور اداروں کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مکمل دفاع کریں گے‘ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ہے‘ہماری فوج نے پاکستان سمت دنیا میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہم اپنی فوج کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے‘ قبل ازیں یدھسٹرچوہان نے جہانگیرخان ترین سے ضلع رحیم یارخان کی سیاسی صورتحال بارے تفصیلی آگاہ کیااورقلیتوں کودرپیش مشکلات ومسائل کے بارے میں بھی بتلایاجس پرجہانگیرترین نے کہاکہ اقلیتی برادری کے حقوق کی خاطرپی ٹی آئی کامنشورواضح ہے۔