نوازشریف‘ مریم نواز کا آج چشتیاں میں تاریخی استقبال ہوگا‘ احسان الحق باجوہ
ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے ممتاز رہنماء ایم پی اے چوہدری احسان الحق باجوہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ21مئی کواپنے محبوب قائد دلوں کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور دختر پاکستان مریم نواز کا تاریخی استقبال کیا جائے گا اور ورکر کنوینشن کو کامیاب بنایا (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
جائے گا۔21 مئی کو ثابت کریں گے کہ ڈاہرانوالہ،چشتیاں مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے۔اکیس مئی کو افطار ڈنر میں میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی شرکت ہمارے لیے باعث فرحت ہے۔چشتیاں میں مسلم لیگ (ن) کے ورکر کنونشن اور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے ڈاہرانوالہ میں بھی تیاریاں اور تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ شہر بھر میں خیر مقدمی بینر اور بڑی بڑی فلیکسز آویزاں کر دی گئی ہیں۔لیگی کارکنوں کا جوش و لولہ دیدنی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حاجی محمد اکرم اور ایم پی اے چوہدری زاہد اکرم بھی اپنے حلقوں میں کارکنوں کو ورکر کنوینشن میں شرکت کے لیے بھر پور متحرک کر رہے ہیں۔ڈاہرانوالہ سے لیگی رہنماؤں کی قیادت میں قافلے کل چشتیاں کے لیے روانہ ہوں گے
تاریخی استقبال