ڈیرہ ‘ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ ملزمان گرفتار

ڈیرہ ‘ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی زیر قیادت تھانہ چودھوان کے علاقوں سرور اور منگل میں پولیس سمیت دیگر حساس اداروں کا جائنٹ سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن ،سماج دشمن عناصر اور دیگر ملزمان کے ٹھکانوں پر کاروائی کے دوران سولہ ملزمان گرفتار جبکہ چار کلاشنکوف ،پانچ پستول ،چار بندوق سمیت سینکڑوں کارتوس ودیگر اسلحہ برآمد کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی زیر قیادت تھانہ چودھوان کے علاقے سرور اور منگل میں جوائنٹ سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن کیا گیا ۔جس میں پاک آرمی،حساس ادارے، ایس پی رولر اشفاق،ایس پی سی ٹی ڈی غلام شبیر،ایس پی ایلیٹ،ڈی ایس پی کلاچی ،ڈی ایس پی پروآ ،ڈی ایس پی صدرحسن افضل،ڈی ایس پی پہاڑپور،ایلیٹ فورس ،سی ٹی ڈی فورس ،کیو آر ایف فورس ،آر آر ایف فورس ۔سنیفر ڈرگ ٹیم اور بم سکواڈٹیم نے حصہ لیا ۔بدوران جوائنٹ آپریشن سماج دشمن عناصر اور دیگر ملزمان کے ٹھکانوں پر کاروائی کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن چارکلاشنکوف،دورائفل ،چاربندوق بارہ بور۔پانچ پسٹل اور 236 کارتوس برآمد کیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...