چوری کی واردات‘ ایف آئی آر درج نہ ہی ملزم گرفتار ہوئے

چوری کی واردات‘ ایف آئی آر درج نہ ہی ملزم گرفتار ہوئے

مردان(بیورورپورٹ)گو جر گڑھی کی رہا ئشی خا تون لیڈی ہیلتھ ورکر نے کہا کہ ان کے گھر سے چوری کر نے والے بااثر ملزم کے خلاف پو لیس نے نہ ایف آئی آر درج کیا اور نہ ہی ان کو گر فتار کیا گیا۔ واقعے کو ہو ئے کئی روز گزر گئے مگر ملزم آزاد گھوم رہا ہے ۔ ایس ایچ او سے لیکر ڈی پی او تک انصاف کے لئے اپیلیں کیں کئی سے انصاف نہیں مل سکا ۔ملزم صلح کے لئے دھمکیا ں دے رہا ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ، گو رنر کے پی کے،آئی جی خیبر پختونخواہ مجھے انصاف دلائے بصورت دیگر اپنے بچوں سمیت خود سوزی کروں گی۔ان خیالات کا اظہار لیڈی ہیلتھ ورکر نیلم بی بی نے اپنے والد کے ہمراہ مردان پر یس کلب میں پر یس کا نفرنس کے دوران کیا۔انہو ں کہا کہ وہ ایک بیوہ اور دو یتیم بچو ں کی ماں ہے گز شتہ پو لیو ڈیو ٹی کے دوران وہ ڈیو ٹی پر تھی کہ اس دوران نامعلوم چور ان کے گھر کے تا لے توڑ کر سات ہزار روپے اور ان کے بچو ں کی جمع پو نجی چوری کرکے لے گیا ۔واقع کی ایف آئی آر کے لئے گو جر گڑ ھی چو کی انچارج کے پا س گئی تو انہوں نے ٹال مٹول سے کا م لیا۔دوسرے روز دوبا رہ گئی اور میرے گھر سے چوری کر نے والے ملزم حید ر علی ولد محمد علی نواں کلی گو جر گڑ ھی کی نشاندہی کی اور ان کے خلاف ایف آئی آر اور کا روائی کا مطا لبہ کیا ۔انہو ں نے کہا کہ ان کی نشاندہی پر تو چو کی انچارج نے ملزم کو گر فتار کیا تا ہم چند گھنٹے بعد دوبارہ چھوڑ دیا۔معلوم کر نے پر ہمیں جھوٹ بتا یا گیا کہ ملزم حوالات میں ہے جبکہ ملزم گلیوں میں باہر گھوم رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے لئے انہوں نے تھانہ صدر ایس ایچ او کے پا س بھی گئی مگر وہا ں بھی بااثر ملزم کو کسی نے ہا تھ نہیں ڈالا اور ہمیں کہا گیا کہ اس میں علاقہ عمائدین صلح کی کو شش کر رہے ہیں۔جس کے بعد میں نے ڈی پی او آفس کے کئی بار چکر لگا ئے مگر کسی نے ایک نہ سنی۔انہوں نے کہا کہ ملزم حیدر علی نے اس سے پہلے بھی ان پر حملہ کیا تھا اور ان سے پر س اور مو با ئل چھین کر فرار ہو گیا تھا اور بعد میں ہمیں علاقے کے بااثر افراد سے مجبور کر کے ہمارے ساتھ صلح کی۔انہوں نے کہ کہ وہ ایک فیلڈ ورکر ہیں اور اپنے یتیم بچوں کے لئے رزق حلال کما رہی ہے ۔ اب دوبا رہ ملزم صلح کے لئے ان کو دھمکیاں دے رہا ہے انہوں چیف جسٹس آف پا کستان، گو رنر کے پی کے اور آئی جی پو لیس سے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ ہو نے والے ظلم کا نوٹس لیکر ملزم کو گر فتار کر کے ان کوسزا دی جا ئے بصورت دیگر وہ اپنے بچوں سمیت خود سوزی کر ے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...