شانگلہ کے یوٹیلٹی سٹور میں رمضان پیکج تعطل کا شکار‘ سٹور غیر فعال

شانگلہ کے یوٹیلٹی سٹور میں رمضان پیکج تعطل کا شکار‘ سٹور غیر فعال

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے یوٹیلٹی سٹور میں رمضان پیکج تعطل کا شکار ۔ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن شا نگلہ میں غیرفعال ہوگیا ، ضلع بھر کے یوٹیلٹی سٹور میں اشیاء خوردونوش نا پید ہو گیا ہے، شانگلہ، الپوری ،لیلونئی ،بشام ،پورن کے یوٹیلٹی سٹورمیں صابن کے علاوہ کوئی شیاء خوردونوش دستیاب نہیں ہے حکومتی رمضان پیکج کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئی۔روزہ دار یوٹیلٹی سٹوروں کا چکر لگا کرمایوس گھروں کو لوٹتے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انتظامیہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرہی ہے۔ عوام کا یوٹیلٹی سٹوروں کو سپلائی شروع نہ کی گئی تو سڑکوں پر نکال کربھرپور احتجاج کریں گے۔ یوٹیلٹی سٹورز میں گزشتہ اٹھ ماہ سے چینی سمیت کئی اہم مشروبات اشیاء خوردونوش دستیاب نہیں ، یوٹیلٹی سٹور صرف برائے نام رہ گئے ، ضلع کے اکثر یوٹیلیٹی سٹورز بند پڑلے ہوئے ہیں۔ کئی یوٹیلٹی سٹوروں میں موجود خوردنی اشاء بھی روز بروز ناقابل استعمال ہورہے ہیں ، مقامی افراد شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں ، یوٹیلٹی سٹور کے حکومت کی طرف سے جاری شدہ مراعات و سہولیات ، رمضان پیکج سے عوا م مکمل طور پر محروم ہیں اور عوام یوٹیلٹی سٹورز کا چکر لگا کر مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں- رمضان پیکج بھی تعطل کا شکار،یوٹیلٹی سٹور انچارج سے معلومات حاصل کی تو انھو ں نے اخباری نمائندے کو بتایا کہ ہم ڈیمانڈ کر چکے ہیں لیکن اگے سے سپلائینہیں ن ہوسکتی ہے اور ائندہ چند دنوں میں سپلائی بحال ہو گی۔ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کی شانگلہ میں مایوس کن کارکردگی پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہردوڑ گئی - غیریقینی صورت حال پر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیت وفاقی حکومت سے حالات کا نوٹس لینے اور یوٹیلٹی سٹور وں کے حالات بہتر بنانے اور اشیاء خوردونوش کی فراہمی کرنے کا مطالبہ- وفاقی حکومت کے زیر انتظام ضلع شانگلہ میں موجوددرجنوں یوٹیلٹی سٹور غیرفعال،اکثر دوررفتاء علاقوں میں قائم یوٹیلٹی سٹور بند پڑنے کا انکشاف-درجنوں یوٹیلٹی سٹور میں گزشتہ اٹھ ماہ سے چینی سمیت کئی اہم مشروبات اشیاء خوردونوش دستیاب نہیں ، یوٹیلٹی سٹور صرف برائے نام رہ گئے ، ضلع شانگلہ کے اکثر یوٹیلٹی سٹور موجود خوردنی اشاء بھی روز بروز ناقابل استعمال ہورہے ہیں ، مقامی افراد شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں ، کوئی پرسان حال نہیں، یوٹیلٹی سٹور کے حکومت کی طرف سے جاری شدہ مراعات و سہولیات سے عوا م مکمل طور پر محروم ہیں اورلوگ یوٹیلٹی سٹورز کا چکر لگا کر مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں عوامی حلقوں نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے رمضان پیکج سمیت ان سٹوروں کو شانگلہ میں فعال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...