بجلی بلوں میں ٹیکسوں‘ ڈیوٹیز اور سرچارجز کی بھرمار‘صارفین بے حال

بجلی بلوں میں ٹیکسوں‘ ڈیوٹیز اور سرچارجز کی بھرمار‘صارفین بے حال

ملتان (سٹاف رپورٹر) مہنگائی کے مارے بجلی صارفین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں ، ڈیوٹیز اور سرچارجز کااز خود نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔ سوشل (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

میڈیا پر بجلی صارفین نے غیرمعمولی مالی بوجھ کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ صارفین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ موبائل فون کمپنیوں کے صارفین کے استحصال کی طرح بجلی صارفین کے استحصال کا نوٹس لیا جائے اور استعمال شدہ بجلی کی قیمت سے زائد ٹیکسوں، ڈیوٹیز اور سرچارجز کا نوٹس لیا جائے۔ موجودہ حکومت کے دور میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بھی نوٹس لیا جائے۔ ٹیکس، ڈیوٹیز، سرچارجز ختم کئے جائیں اور بجلی کی قیمت میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے بجائے ریگولر بنیادوں پر کمی کی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...