انٹی کرپشن نوشہرہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

انٹی کرپشن نوشہرہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ( بیورورپورٹ )نوشہرہ کی مقامی عدالت نے انٹی کرپشن نوشہرہ کے خلاف 22A کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کر دیا معروف کنسٹرکشن کمپنی کے اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے اور ان پر تشدد کرنے پر نوشہرہ کی مقامی عدالت نے انسداد رشوت ستانی کے دو افسروں اور اہلکاروں کے خلاف دفعہ 22A کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا انٹی کرپشن افسران اور اہلکاروں نے معروف کنسٹرکشن کمپنی کے اہلکاروں کوخاص عناصر کی ایماء پر حبس بے جا میں رکھا اور ان پر بے جا تشدد کیا تھا تفصیلات کے مطابق جاوید اینڈ برادرز کنسٹرکشن کے اہلکاران محمداقبال اور سلطان شیر اپنے ورک سائیڈ پر معانئے میں مشغول تھے کہ انٹی کرپشن نوشہرہ کے اہلکاران اسسٹنٹ ڈائریکٹر گل نواز، سرکل افیسر بلال حسین، سب انسپکٹر ہدایت نے بلا کسی وارنٹ کے مندرجہ بالا کنسٹرکشن کمپنی کے اہلکاروں کو اٹھاکر حبس بے جامیں رکھ کر ان پر بدترین تشدد کیا جس پر انٹی کرپشن نوشہرہ کے خلاف جاوید اینڈ برادرز کمپنی کے اہلکار محمد اقبال نے نوشہرہ میں ایڈیشنل سیشن جج ہدایت اللہ خان کی عدالت میں انٹی کرپشن نوشہرہ کے اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے میاں شجاعت شاہ کاکاخیل کی وساطت سے 22A کے تحت درخواست جمع کرائی جس پر فاضل عدالت نے انٹی کرپشن نوشہرہ کے افسران واہلکاران کے خلاف تھانہ مصری بانڈہ میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کردیا واضح رہے کہ انٹی کرپشن نوشہرہ کے افسران اور اہلکار کسی خاص مقصد کے حصول کیلئے مذ کورہ بالا جاویداینڈ برادرز کنسٹرکشن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ مذکورہ منصوبے نندرک مانئر کے درپے ہیں ۔