مٹہ میں گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

مٹہ میں گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

مٹہ(نمائندہ پاکستان)مٹہ تحصیل کے مختلف بازاروں میں آج بھی گوشت کی قیمتیں مختلف رہے،کئی بازاروں میں 400سے 500 روپے تک فی کلو گوشت کی فروخت۔عوام کے اوسان خطا ء تفصیلات کے مطابق مٹہ تحصیل کے مختلف دیہاتوں کے بازاروں جن میں چپریال،بر تھانہ،بیدرہ،درشخیلہ د دیگرمیں آج بھی گوشت کی قیمتیں سرکاری نرخ نامے سے اوپرآسمان سے باتیں کررہے تھے۔ جبکہ انتظامیہ کی خاموشی پر عوام نے شدید غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔عوام کا کہنا تھاکہ بعض قصائیوں کے طرف سے انتظامیہ کے بالا حکام کو گوشت کی تھیلیاں بھر بھر کر بھیجے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ ان کو میلی انکھ سے نہیں دیکھ سکتی اور پورے مٹہ تحصیل کے بازاروں میں قصائیوں نے گوشت کے فروخت کیلئے اپنے من مانے قیمتیں رکھے ہوئے ہیں جن کے وجہ سے مٹہ کے غریب عوامکی اوسان خطاء ہوئے ہیں جبکہ مٹہ تحصیل میں غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی گرما گرمی زور و شور سے جاری ہے۔ عوام کا کہنا تھاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں انتطامیہ بلکل بے فکر اور لمبی نیند کیساتھ اپنے دفاتر ز میں سوئی پڑی ہے اور بازار تک نکلنے کا گوارا بھی نہیں سمجھتے کہ باہر نکل کر غریب عوام کی حالت معلوم کریں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر