مٹہ میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری‘ معمولات زندگی متاثر

مٹہ میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری‘ معمولات زندگی متاثر

مٹہ(نمائندہ)مٹہ تحصیل میں بجلی کی ناروا لوڈشڈنگ خاص طور پر سحری اور افطاری کے اوقات پر معمول زندگی بدتر،عوام کا جینا مشکل ،مرنے کی دعائیں تفصیلات کیمطابق رمضان المبارک کے مقد س مہینے کی شروع ہوتے ہی اگر ایک طرف سبزی فروش اورگوشت فروشوں نے اپنے اپنے دام بڑھا کر دگنے چوگنے کردئے تو دوسری طرف بجلی کی لوڈ شڈنگ نے بھی اپنے پریشانی کی نوید سناکرعوام کو پریشان کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔بجلی کی لوڈ شڈنگ کے حوالے سے مٹہ کے عوام کا کہنا تھاکہ سحری اور افطاری کے وقت بجلی کی آنکھ مچولی کے وجہ سے عوام بالخصوص خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔ عوام کا کہنا تھا کہ 2018 میں بھی ہمارے علاقے کے عوام لالٹین اور مٹی کے تیل پرگزارا کرتے ہیں جوکہ حکومت وقت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔عوام نے حکومت سے اور محکمہ واپڈا کے بالا افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ کم ازکم اس رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی کی ناروا لوڈشڈنگ اور انکھ مچولی سے کنارہ کشی اختیار کرکے ثواب داریں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ وطن دوستی اور عوام دوستی کا ثبوت دیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...