اپر دیر میں افطار اور سحری کے دوران ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

اپر دیر میں افطار اور سحری کے دوران ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

دیر بالا (نمائندہ پاکستان ) اپر دیر میں افطار اور سحری کے دوران ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ پیسکو نے اعلان کیا تھا ۔ کہ رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گے۔ لیکن یہ لوگ اپنے اعلان پر بھی قائم نہ ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل ناظم دیر میر مخزن الدین نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا ۔ کہ دیر بالا کے عوام صبر کا پیمانا لبریز ہو چکا ہے۔اور مذید یہ ظلم برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ۔ کہ اگر واپڈا یعنی پیسکو نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا ۔ اور ناروا لوڈ شیڈنگ اور کم الٹیج کا سلسلہ بند نہیں کیا ۔ تو پہلے مرحلے میں عوام کو سڑکوں پر لاینگے ۔ اور پیسکو کے دفاتر کے سامنے دھرنا دینگے ۔ اس کے بعد اگر حالات درست نہ ہوئے ۔تو پیسکو کیخلاف ہڑتالیں اور مظاہرے کرینگے ۔ اور وقت کیساتھ نئے لالحہ عمل کا طے کر کے اپنے احتجاجوں میں شدت لاینگے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے وجہ سے ٹیلرز برادری، فرنیچر ز ، فوٹوسٹیٹ، ورک شاپ ، ہسپتالوں میں ایکسرے وغیرہ متاثر ہو رہا ہے ۔ جس کے وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہے ۔ اس کے علاوہ بعض علاقوں میں پانی کا بھی مسلہ درپیش ہے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ پورے طور پر مسلے کا حل نکالا جائے۔ ورنا جو کچھ ہوا ۔ تو اس کے سارے زمہ داری پیسکو پر ہونگے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...