کاتالونیا کے نئے صدر کی کابینہ میں مقید اور جلا وطن لیڈر بھی شامل

کاتالونیا کے نئے صدر کی کابینہ میں مقید اور جلا وطن لیڈر بھی شامل

میڈرڈ(این این آئی)ہسپانوی علاقے کاتالونیا کے نئے صدر قْواِم ٹورا نے اپنی نئی حکومت کی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبر(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

رساں ادارے کے مطابق اس میں انہوں نے ایسے سابق وزراء بھی شامل کیے ہیں جنہیں ہسپانوی حکومت نے گزشتہ برس گرفتار کر کے جیل میں پابند کیا ہوا ہے۔ ان کے علاوہ دو ایسے لیڈروں کو بھی شامل کیا ہے جو اس وقت جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کاتالونیا کے صدر نے اپنی کابینہ کو ایک خصوصی فرمان کے تحت قائم کیا ہے لیکن ماہرین کے مطابق ہسپانوی حکومت ٹورا حکومت کے قیام کو روکنے کی مجاز ہے۔ کاتالونیا میں اسپین کی مرکزی حکومت نے گزشتہ برس اکتوبر میں آزادی کے اعلان کے بعد ڈائرکٹ رْول کا نفاذ کر دیا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر