پاک آرمی کے زیر انتظام تعمیراتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب

پاک آرمی کے زیر انتظام تعمیراتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب

ٹانک (نمائندہ خصوصی)پاک آرمی بی ٹی ایف کے زیر اہتمام جنوبی وزیرستان سب ڈویژن سروکئی کے علاقہ ڈیبہ میں دوبارہ آباد کاری پروگرام کے تحت دینی مدرسے کی تعمیر نو مکمل کرنے کے سلسلے مین افتتاحی تقریب کا انعقاد ؛دینی مدرسے کے طلباء و اساتذہ کے اعزاز میں افطار پارٹی بھی دی گئی تفصیلات کے مطابق پاک آرمی بروند ٹاسک فورس کے زیر اہتمام جنوبی وزیرستان کے علاقہ ڈیبہ میں دوبارہ آباد کاری پروگرام کے تحت مدرسہ نورا لعلوم کی تعمیر مکمل کرنے کے سلسلے میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا دینی مدرسے کا افتتاح برگیڈیئر محمد عباس اور مہتمم مدرسہ نے کیا اس موقع پر پاک آرمی کے دیگر حکام کے علاوہ دینی طلباء عمائدین علاقہ بھی موجود تھے پاک آرمی کی جانب سے بعدازاں مدرسے کے طلباء و اساتذہ کے اعزاز میں افطار پارٹی کااہتمام بھی کیا گیا دینی طلباء و اساتذہ نے پاک فوج کے اس کار خیر اور نیک جذبے کو سراہا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر