مردان‘ الیکشن 2018 کے صاف وشفاف انعقادکے لئے تیاریوں کاآغاز

مردان‘ الیکشن 2018 کے صاف وشفاف انعقادکے لئے تیاریوں کاآغاز

مردان ( بیورورپورٹ) ضلع مردان میں الیکشن 2018 کے صاف وشفاف انعقادکے لئے تیاریوں کاآغازہوگیا ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج مردان محمدروٗف خان نے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرکی حیثیت سے ضلع مردان کے تین قومی اورآٹھ صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لئے گیارہ ریٹرننگ آفیسروں اوربائیس اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسروں سے انکے ذمہ داریوں کاحلف لے لیاہے اس سلسلے میں ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ ا ینڈسیشن جج کورٹ میں ایک تقریب کاانعقادہواجس میں الیکشن 2018 کے لئے ضلع مردان کے تین قومی اسمبلی اورآٹھ صوبائی اسمبلی کی حلقوں کے لئے مقررشدہ 33 ریٹرنگ آفیسروں اوراسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسروں نے شرکت کی اورڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرمحمدر وٗ ف خان نے ریٹرنگ آفیسروں سے انکے ذمہ داریوں کا حلف لے لیاجن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 20 مردا ن ون سے ایڈیشنل سیشن جج شوکت احمد،این اے 21 مردان ٹوایڈیشنل سیشن جج خالدخان اوراین اے 22 مردان 3 کے لئیایڈیشنل سیشن جج اصغرشاہ سے ڈسٹرکٹ سیشن جج محمدروف خان نے حلف اٹھالیاجبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے مندرجہ ذیل ریٹرنگ آفیسرسے حلف اٹھالیا جن میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 48 مردان ون کے لئے اشتیاق احمدسول جج ،پی کے 49 مردان ٹوکے لئے آصف کمال سول جج ،پی کے 50 مردان 3 کے لئے محمدفیصل سول جج ،پی کے 51 مردان 4 کے لئے خالدانورسول جج،پی کے 52 مردان 5 کے لئے نجیب الحق سول جج ،پی کے 53 مردان 6 کے لئے راجہ بدرمنیرسول جج ،پی کے 54 مردان 7 کے لئے کمال فریدسول جج جبکہ پی کے 55 کے لئے محمد ہارون خان سول جج سے حلف لیاگیا ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرڈسٹرکٹ سیش جج مردان محمدروٗف خان نے ریٹرنگ آفیسرزپرزوردیاکہ وہ الیکش 2018 ء کے عام انتخابات کوصاف وشفاف اورغیرجانبدارکویقینی بنائین بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان محمدروٗف خان نے کہاکہ 2018 کے انتخابات کوصاف وشفاف بنانے کے لئے تمامتروسائل بروئے کارلائینگے اورڈ سٹر کٹ کورٹس میں کنٹرول روم قائم کیاجائے گاجس سے عوام کوبروقت معلومات فراہم کی جائے گی اورالیکشن کمشنرکی جانب سے انتخابی عمل کوشفاف بنانے کے لئے تمام ترہدایات پرعمل درامدکویقینی بنایاجائیگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر