جاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی‘ متعدد دھر لئے گئے

جاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی‘ متعدد دھر لئے گئے

پبی ( نما ئندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں جاری، متعدد دھرلئے گئے ان سے ایک لاکھ 51 ہزار روپے جرمانے وصول کیا اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کی خصوصی ڈیوٹیاں تفویض، مسلسل خلاف ورزی کرنیوالوں کو جیل بھیجا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نو شہرہ خوا جہ محمد سکندر ذیشان نے رمضان المبارک کے دوران مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے خصوصی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ ضلع بھر کے تمام بڑے بازاروں اور قصبوں میں اسسٹنٹ کمشنر ز اور پرائس مجسٹریٹس کی خصوصی ڈیوٹیا ں لگائی گئی ہے۔ رمضان المبارک کے ابتدائی تین دنوں کے دوران تما م اسسٹنٹ کمشنر ز اور پرائس مجسٹریٹس نے خصوصی چھاپے مارے اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنیوالوں، غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردنوش فروخت کرنیوالوں کی خلاف سخت کاروائیاں کی۔کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ جمشید خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی میڈم بینش عمران، فوڈ کنٹرولر نوشہرہ جناب اشفاق خان اوراسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے 600 سے زائد دوکانداروں، قصائیوں، سبزی فروشوں، فروٹ فروش اور کریانہ سٹورز چیک کئے، اور اس دوران 27 افراد کیخلاف سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی، غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردنوش کی فروخت پر چالان کرکے ڈیڑھ لاکھ ((150000سے زائد جرمانے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کردئے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خود مہم کی نگرانی کررہے ہیں اورتما م اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے خصوصی چھاپے مارنے کا حکم دیا ہے اور مسلسل خلاف ورزی کرنیوالوں کو جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں عوام الناس کو اشیائے خوردونوش سرکاری نرخنامے پر مل سکے اور کسی کی حق تلفی نہ ہوسکے۔

Back to Conversion Tool

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...